سونے اور جاگنے کے وقت کی دعائیں 7

سونے اور جاگنے کے وقت کی دعائیں یہ ساتھ دعائیں ہیں دعائیں انسانی زندگی میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں ان دعاؤں میں کافی ساری دعائیں ہیں جن میں اگر اپ ادھی رات کو اٹھ جائیں تو وہ والی دعا نماز تہجد کے لیے جاگنے کے لیے دعا سوتے وقت کی دعا یہ ساری دعا درج ذیل ہیں۔

پہلی دعا

امام جعفر صادق علیہ السلام سے روایت ہے کہ جو شخص سوتے وقت یہ دعا تین مرتبہ پڑھے تو وہ گناہوں سے اس طرح باہر ا جائے گا جیسے ابھی شکم مادر سے پیدا ہوا ہو۔

صدوق (رحمۃ اللہ) اور شیخ (رحمۃ اللہ ) نے بھی یہ روایت نقل فرمائی ہے ،عدۃ الداعی میں امام جعفر صادق علیہ السلام سے منقول ہے کہ یہ مختصر ترین دعا ہے جو حمد الہی میں کافی ہو جاتی ہے لیکن اس روایت میں دوسری کے بعد تیسری حمد بھی ہے

سوتے وقت کی دعا، سونے کی دعا
سوتے وقت کی دعا، سونے کی دعا

ترجمہ

حمد ہے خدا کے لیے جو بلند ہؤا تو غالب رہا حمد ہے خدا کے لیے جو پوشیدہ ہے تو باخبر ہے حمد ہے خدا کے لیے جو مالک ہے تو قدرت رکھتا ہے اور حمد ہے خدا کے لیے جو  مردوں کو زندہ کرتا ہے اور زندوں کو موت دیتا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔

دوسری دعا

روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب بستر پر تشریف لے جاتے تو آیت الکرسی کے بعد یہ دعا پڑھتے تھے۔

سوتے وقت کی دعا

ترجمہ

خدا کے نام سے میں خدا پر ایمان لایا ہوں اور طاغوت کا انکار کیا ہے اے معبود تو نیند اور بیداری میں میری حفاظت فرما۔

تیسری دعا

مفضل بن عمر کہتے ہیں کہ امام جعفر صادق علیہ السلام نے مجھ سے فرمایا: اگر کر سکتے ہو تو ایسا کرو کہ رات کے وقت 11 حرفوں کے ساتھ خود کو خدا کی پناہ میں دے دو میں نے عرض کیا وہ کون سے حروف ہیں؟ آپ علیہ السلام نے فرمایا وہ حروف یہ ہیں۔ پس جب بھی خدا کی پناہ حاصل کرنا چاہو تو اسی دعا کو پڑھ لیا کرو۔

سوتے اور جاگنے کے وقت کی دعا

ترجمہ

پناہ لیتا ہوں عزت خدا کی پناہ لیتا ہوں قدرت خدا کی پناہ لیتا ہوں دبدبہ خدا کی پناہ لیتا ہوں اقتدار خدا کی پناہ لیتا ہوں زیبائی خدا کی پناہ لیتا ہوں دفاع خدا کی پناہ لیتا ہوں حفظ خدا کی پناہ لیتا ہوں گر وہ خدا کی پناہ لیتا ہوں ملکیت خدا کی اور پناہ لیتا ہوں ذات خدا کی اور پناہ لیتا ہوں خدا کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ہر چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی اور پھیلائی

چوتھی دعا

امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں کہ جو شخص سوتے وقت س مرتبہ سورہ توحید پڑھے تو اس کے 50 سال کے گناہ بخش دیے جائیں گے۔ نیز آپ علیہ السلام ہی سے منقول ہے کہ جو شخص بستر پر سوتے وقت سورہ کافرون اور سورہ توحید پڑھے تو حق تعالی اس کے لیے شرک سے بیزاری لکھ دے گا۔

پانچویں دعا

امام جعفر صادق علیہ السلام سے مروی ہے کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا جو شخص یہ چاہتا ہو کہ وہ نماز تہجد کے لیے جاگ اٹھے تو وہ سوتے وقت یہ دعا پڑھے۔ جب یہ پڑھ کر سوئے گا تو اللہ تعالی ایک فرشتے کو مقرر فرمائے گا جو اس کو مطلوبہ وقت پر بیدار کرے گا۔

تہجد کے لیے جاگ اٹھنے کی دعا , اٹھنے کی دعا, جاگنے کی دعا

ترجمہ

اے معبود تو مجھے اپنی تدبیر سے بے خوف نہ ہونے دے اپنا ذکر فراموش نہ کرا اور مجھے غافلوں میں سے قرار نہ دے کہ میں فلاں فلاں وقت جاگ اٹھوں۔

چھٹی دعا

آپ علیہ السلام ہی سے مروی ہے کہ تم میں سے کوئی شخص رات کو جب بھی نیند سے بیدار ہو تو یہ کہے۔ اس میں شک نہیں کہ جب کوئی یہ کہتا ہے تو خدائے تعالی فرماتا ہے کہ میرے بندے نے سچ کہا اور میرا شکر ادا کر دیا ہے۔

جاگنے کے بعد کی دعا

ترجمہ

پاک ہے اللہ تعالی جو نبیوں کا رب رسولوں کا معبود اور دبے ہوئے لوگوں کا پالنے والا ہے حمد ہے خدا کے لیے جو مردوں کو زندہ کرتا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔

ساتویں دعا

عبدالرحمن بن حجاج سے روایت ہے کہ امام جعفر صادق علیہ السلام جب رات کے اخری حصے میں بیدار ہو کر اٹھ کھڑے ہوتے تو یہ دعا اتنی بلند اواز سے پڑھتے کہ گھر کے تمام افراد سن لیتے

ادهی رات میں جاگنے کی دعا. جاگنے کی دعا, اچانک جاگ اٹھنے کی دعا

ترجمہ

اے معبود !پیش آمدہ ہولنا کیوں میں مدد فرما میری قبر کی تنگی کو کشادگی میں بدل دینا اور موت سے پہلے مجھے بھلائی عطا کرنا اور موت کے بعد بھی بھلائی نصیب فرمانا

حوالہ

مفاتیح الجنان پیج نمبر 1369

Leave a comment