مسواک کی فضیلت اور فوائد

مسواک کرنا سنت ہے اور اس کی بہت بڑی فضیلت ہے ہم سب مسلمانوں کو بلکہ تمام انسانوں کو ہر روز مسواک کرنا چاہیے ۔

مسواک کی فضیلت

معتبر حدیثوں میں حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے منقول ہے کہ مسواک کرنا پیغمبروں کی سنت ہے اور حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ جبرائیل مجھے برابر مسواک کا حکم دیتے تھے یہاں تک کہ مجھے خوف ہوا کہ میرے دانت گھس جائیں گے۔دوسری روایت میں یوں فرمایا کہ جبرائیل نے مجھے مسواک کرنے کی اس قدر تاکید کی کہ مجھے یہ گمان ہوا کہ میری امت پر واجب ہو جائے گی۔

حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے بعض لوگو سے فرمایا کہ میں تمہارے دانتوں کی جڑوں سے میں زردی دیکھتا ہوں تم مسواک کیوں نہیں کرتے؟

حضرت امام موسی کاظم اور حضرت امام علی رضا علیہ السلام سے منقول ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنتوں میں سے پانچ امر(کام) سر سے متعلق ہیں اور پانچ دس سے جو امور سر سے متعلق ہیں وہ یہ ہیں1۔ مسواک کرنا2۔ لبیں کتروانا3۔ مانگ کی جگہ کھلی رکھنا4۔ کلی کرنا5۔ ناک میں پانی ڈالنا اور جو امور دھڑ سے متعلق ہیں وہ یہ ہیں1۔ ختنہ کرنا2۔ پاکی لینا3۔ بغلوں کے بال ڈوانہ4۔ ناخن کٹوانا5۔ استنجا کرنا۔

حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے منقول ہے کہ اگر امت کے لیے دشواری کا خیال نہ ہوتا تو میں ہر نماز کے ساتھ مسواک واجب کر دیتا۔

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے منقول ہے کہ جب نماز شب کو اٹھو تو مسواک کرو کیونکہ ایک فرشتہ اتا ہے اور تمہارے منہ پر منہ رکھتا ہے اور جو کچھ تم قران دعا اور درود وغیرہ پڑھتے ہو وہ اس کو اسمان پر لے جاتا ہے اس لیے ضرور ہے کہ تمہارے منہ سے خوشبو اتی ہو ۔

حضرت علی بن جعفر علیہ السلام نے اپنے بھائی حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام سے سوال کیا کہ ایا یہ ہو سکتا ہے کہ جو شخص نماز شب کے لیے اٹھے اور اسے مسواک بہن نہ پہنچے تو انگلی سے مسواک کر لے؟ حضرت نے جواب دیا کہ اگر صبح کے طلوع ہونے کا خوف وہ تو کر سکتا ہے۔

دوسری حدیث میں منقول ہے کہ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے اپنی شہادت سے دو برس پہلے اس سبب سے مسواک ترک کر دی تھی کہ اپ علیہ السلام کے دانت بہت ہی ضعیف ہو گئے تھے۔

مسواک کی فضیلت, مسواک کے فوائد

حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا تین چیزیں حفظہ کو زیادہ کرتی ہیں اور درد کھو دیتی ہیں وہ یہ ہیں۔1 کندر چبانا۔2 مسواک کرنا اور3 قران مجید پڑھنا۔

دوسری حدیث میں فرمایا کہ چار چیزیں پیغمبروں کی سنت ہے 1خوشبو سونگھنا۔2 عورتوں سے مجامعت کرنا۔3 مسواک کرنا۔4 مہندی کا خضاب لگانا۔

حضرت امام محمد باقر علیہ السلام سے منقول ہے کہ خدائے تعالی سے خانہ کعبہ نے کافروں کی بدبو کی شکایت کی حق تعالی نے اسے وہی فرمائی کے اے کعبہ ٹھہر میں ان کے بدلے میں تیرے لیے ایسا گروہ بھیجوں گا جو اپنے دانتوں کو درختوں کی شاخوں سے صاف کرتے ہوں گے۔ چنانچہ جب حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو نبوت ملی تو جبرائیل علیہ السلام اور حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے لیے مسواک ہو حلال لائے۔

حدیث معتبر میں منقول ہے کہ ایک شخص نے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے وضو کے بعد مسواک کرنے کی بابت سوال کیا۔ حضرت نے جواب فرمایا کہ مسواک وضو سے پہلے کرنی چاہیے اور اگر کوئی بھول کر پہلے وضو کر لے تو بعد میں مسواک کر سکتا ہے مگر مسواک کے بعد تین مرتبہ کلی ضرور کرے۔

حضرت امیر المومنین علیہ السلام سے منقول ہے کہ اگر کوئی شخص وضو کے سر مسواک بھی کر لے گا تو جس وقت نماز کو کھڑا ہوگا ایک فرشتہ ا کر اس کے منہ پر منہ رکھ دے گا اور جو جو کچھ اس کے منہ سے نکلے گا اسے دھیان کر لے گا اور اگر مسواک نہیں کرے گا تو الگ کھڑا ہو کر اس کی قرات سنتا رہے گا۔

حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے منقول ہے کہ مسواک کے ساتھ دو رکعت نماز ویسی 70 رکعت نماز سے بہتر ہے۔

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے منقول ہے کہ جو شخص مسواک کرے اسے بعد میں کلی بھی کرنا چاہیے۔

دوسری حدیث میں منقول ہے کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم مسواک دانتوں کے عرض میں کرتے تھے۔

حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام اور حضرت امام رضا علیہ السلام نے فرمایا کہ بیت الخلاء میں مسواک کرنے سے گندہ دہنی پیدا ہوتی ہے۔

حضرت امام محمد باقر علیہ السلام سے منقول ہے کہ حمام میں مسواک کرنے سے دانت گر جاتے ہیں اور یہ بھی فرمایا کہ مسواک کرنا ترکناک کرو اگر جاتی دن میں ایک ہی دفعہ ہو۔

مسواک کے فوائد, مسواک کی فضیلت

مسواک کے فوائد

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا کہ مسواک کے 12 فائدے ہیں۔1 پیغمبروں کی سنت ہے۔2 منہ صاف ہوتا ہے۔3 انکھوں کی روشنی برتی ہے۔4 خدا کی خوشنودی کا باعث ہے ۔5 بلغم دفع ہوتا ہے۔6 حافظہ زیادہ ہوتا ہے۔7 دانت سفید ہو جاتا ہے۔8 نیک اعمال کا ثواب کئی گنا زیادہ ہو جاتا ہے۔9 دانتوں کی بوسیدگی اور گرنا موقف ہو جاتا ہے۔10 دانتوں کی جڑیں مضبوط ہو جاتی ہیں۔11 بھوک سچی اور زیادہ لگتی ہے۔12 فرشتے مسواک کرنے والے سے زیادہ خوش ہوتے ہیں۔

Leave a comment