4 Namaz e Ayat ka tarika نماز آیات پڑهنے کا طریقہ

Namaz e Ayat are obligatory on occasions like solar eclipse, lunar eclipse or earthquake.

نماز آیات سورج گرہن چاند گرہن یا زلزلے جیسے موقع پر واجب ہوتی ہے۔

نماز آیات واجب ہونے کے شرعی اسباب

نماز ایات چار موقعوں پر واجب ہوتی ہے۔

  1. سورج گرہن کے موقع پر چاہے تھوڑا ہی کیوں نہ ہو۔
  2. چاند گرہن کے موقع پر چاہے مختصر ہی کیوں نہ ہو
  3. زلزلے کے موقع پر
  4. ہر غیر طبی حادثے کے مواقع پر جس سے اکثر لوگ خائف ہو جائیں جیسے زرد سرخ آندھیاں یا شدید تریکی، خوفناک اوازیں چیخ چنگھاڑیا اگ جو اسمان میں ظاہر ہو یا زمین دھنس جائے۔

سورج گرہن ، چاند گرہن اور زلزلے کے علاوہ دوسرے حوادس کے لیے شرط ہے کہ ان سے اکثر لوگ خوفزدہ ہوں اگر ایسا نہ ہو یا ان سے شازو نادر ہی کوئی ڈرے تو ان کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی۔ جس شہر میں حادثہ پیش آئے نماز آیات اسی شہر کے رہنے والے پر واجب ہوگی اور اس سے ملے ہوئے شہر میں رہتے ہوں کہ جو دونوں شہر ایک ہی شمار ہوتے ہوں وہ بھی اس سے ملحق ہوں گے۔

اگر زلزلے کا پتہ لگانے والے مرکز سے کسی علاقے میں زلزلے کے ہلکے ہلکے متعد جھٹکے محسوس کیے جانے کے بارے میں اعلان کیا جائے لیکن اس علاقے کے رہنے والا والے ان جھٹکوں کو محسوس نہ کریں نہ ان کے وقوع کے اور نہ بلا فاصلہ ان کے بعد تو اس صورت میں ان پر نماز ایات واجب نہیں ہے۔

ہر زلزلے کے لیے چاہے وہ ہلکا ہو یا شدید اگر وہ زلزلہ شمار ہو تو علیحدہ نماز آیات پڑھی جائے گی۔

Namaz e Ayat ka tarika

نماز آیات پڑھنے کا طریقہ

نماز آیات دو رکعت ہے ہر رکعت میں پانچ رکوع اور دو سجدے ہیں اور اس کو پڑھنے کے چند طریقے ہیں۔

پہلا طریقہ

نیت اور تکبیرۃ الاحرام کے بعد سورہ حمد اور دوسرا کوئی سورۃ پڑھے رکوع میں جائے اور رکوع سے سر کو اٹھا کر پھر سورہ حمد اور دوسری سورہ پڑھے ،پھر رکوع میں جائے پھر سر اٹھا کر سورہ حمد و کوئی سورۃ پڑھے، اسی طرح پڑھے یہاں تک کہ ایک رکعت میں پانچ رکوع مکمل ہو جائے اور ہر رکوع سے پہلے اس نے سورہ حمد و دوسری کوئی سورۃ پڑھا ہو اس کے بعد سجدے میں جائے اور دو سجدے کرے سجدوں کے بعد کھڑے ہو کر دوسری رکعت کو بھی پہلی رکعت کی طرح پڑھے اور سجدے اور تشہد و سلام کے بعد نماز مکمل کرے۔

دوسرا طریقہ

نیت اور تکبیرۃ الاحرام کے بعد سورہ حمد اور ایک آیت یا سورہ سے کم یا ایک آیت سے زیادہ پڑھے، پھر رکوع میں جائے پھر رکوع سے سر اٹھائے اور سورہ کا دوسرا حصہ تلاوت کرے جیسا کہ بتایا جا چکا ہے ،اس کے بعد پھر رکوع میں جائے اور رکوع سے سر اٹھانے کے بعد سورہ کا تیسرا حصہ پڑھے ،پانچواں رکوع مکمل ہونے تک اسی ترتیب سے پڑھے تاکہ پانچویں رکوع سے پہلے وہ سورہ مکمل کرے جس کو شروع کیا تھا پھر پانچویں رکوع سے سر اٹھانے کے بعد سجدے میں جائے اور دو سجدے کرنے کے بعد دوسری رکعت کے لیے کھڑا ہوا جائے اور پہلی رکعت کی طرح دوسری رکعت کو بھی مکمل کرے اور سجدوں سے فارغ ہونے کے بعد تشہد اور سلام پر نماز ختم کرے اور اگر ہر رکوع سے پہلے ایک آیت یا اس سے کم یا بیش پڑھنا چاہتا ہو تو سورہ حمد کو رکعت کی ابتدا میں صرف ایک مرتبہ پڑھے گا۔

نماز آیات پڑهنے کا طریقہ۔

تیسرا طریقہ

پہلی رکعت ایک طریقے پر بجا لائے اور دوسری رکعت دوسرے طریقے پر یا اس کے برعکس بجا لائے۔

چوتھا طریقہ

اس سورہ کو جس کی کچھ آیتوں کو پہلے ،دوسرے تیسرے یا چوتھے قیام میں پڑھا تھا مکمل کرے! !پس یہاں رکوع سے سر اٹھانے کے بعد واجب ہے کہ سورہ حمد کو دوبارہ پڑھے اور اس کے ساتھ پورا سورہ پڑھے یا اس کی کچھ آیتیں پڑھے اگر پانچویں قیام سے پہلے پڑھنا ہو تو اب اگر پانچویں رکوع سے پہلے کچھ ایتوں کو پڑھتا ہے تو پانچویں رکوع سے پہلے سورہ کو مکمل کرنا واجب ہے۔

احتیاط واجب یہ ہے کہ ”بسم اللہ الرحمن الرحیم ”کو سورہ کا جز شمار نہ کرتے ہوئے صرف اس کی قرآت پر اکتفا نہ کرے۔

Leave a comment