5 نماز سے پہلے اور نماز کے بعد کی دعا

نماز سے پہلے اور نماز کے بعد کی دعا یہ پانچ دعائیں ہیں جو ہم نے مفاتیح الجنان سے لی ہیں۔ یہ پانچ دعائیں درج ذیل ہیں۔

نماز سے پہلے کی دعا ۔ پہلی دعا

امام جعفر صادق علیہ السلام سے منقول ہے کہ امیر المومنین علیہ السلام نے فرمایا جو شخص نماز کے لیے اٹھتے وقت اور شروع کرنے سے پہلے یہ دعا پڑھے وہ محمد و ال محمدؐ کے ساتھ ہوگا۔

نماز سے پہلے کی دعا,
نماز کے بعد کی دعا

ترجمہ

اے معبود محمدؐ و ال محمدؐ کے ذریعے سے تیری طرف رخ کر رہا ہوں میں نے انہیں نماز کے اگے رکھا ہے اور ان کے وسیلے سے تیرا قرب چاہتا ہوں پس ان کے واسطے سے مجھ کو دنیا و اخرت میں عزت دار اور مقرب قرار دے اور ان کی مغفرت کرا کے تو نے مجھ پر احسان کیا پس میرا خاتمہ ان کی پیروی ان کی مغفرت اور دلایت میں فرما کہ یہ خوش بختی ہے تو میرا خاتمہ اسی پر کر یقینا تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔ اے معبود تو مجھ کو محمد و ال محمد کے ساتھ رکھ ہر سہولت اور مشکل میں اور ہر مقام و منزل میں مجھ کو انہی کے ساتھ قرار دے اے معبود میری زندگی ان کی زندگی جیسی اور میری موت ان کی موت جیسی بنا دے اور ہر مقام پر مجھ کو ان کے ساتھ کر میرے اور ان کے درمیان دوری نہ ڈال یقینا تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔

دوسری دعا

صفوان جمال سے روایت ہے کہ میں نے امام جعفر صادق علیہ السلام کو دیکھا کہ آپ علیہ السلام قبلہ رخ ہونے اور تکبیر سے پہلے یہ دعا پڑھی۔

نماز سے پہلے کی دعا

ترجمہ

اے معبود مجھے اپنی مہربانی سے نا امید نہ کر اپنی رحمت سے  بے آس نہ فرما اور مجھے اپنی تدبیر سے بے خطر نہ ہونے دے کہ خدا کی تدبیر سے بے خطر توزیاں کار ہی ہوتے ہیں۔

نماز کے بعد کی دعا ۔ تیسری دعا

امام جعفر صادق علیہ السلام سے مروی ہے کہ امیر المومنین علیہ السلام جب زوال سے فارغ ہو جاتے تو یہ کہا کرتے۔

نماز کے بعد کی دعا

ترجمہ

اے معبود میں تیرا قرب چاہتا ہوں تیری عطا و بخشش کے ذریعے تیرا قرب چاہتا ہوں۔ تیرے بندے اور رسول محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ذریعے سے اور تیرا قرب چاہتا ہوں تیرے مقرب  فرشتوں اور تیرے بھیجے ہوئے نبیوں کے اور تیرے ذریعے سے۔ اے معبود! تو مجھ سے بے نیاز ہے اور میں تیرا محتاج ہوں تو صاحب مال اور میں تجھ سے مانگنے والا ہوں تو نے میری خطاؤں سے درگزر کی اور میرے گناہوں کو ڈھانپا بس آج میری حاجت پوری فرما اور تو 
میری جس برائی کو جانتا ہے اس کی سزا نہ دے کر۔ تیری معافی اور عطا نم مجھے گھیرا ہوا ہے۔
اے بچانے والے اے بخش دینے والے اے نیکیوں والے اے مہربان تو مجھ پر میرے ماں باپ اور ساری مخلوق سے بڑھ کر مہربان ہے مجھے  پلٹا حاجت برآری کے ساتھ میری دعا قبول فرما میری اواز پر رحم کر کے تو نے طرح طرح کی بلائیں مجھ سے دور کی ہیں۔

چوتھی دعا

امام محمد تقی علیہ السلام فرماتے ہیں کہ جب فریضہ نماز سے فارغ ہو جائے تو یہ کہے۔

فلاں فلاں کی بجائے امیر المومنین امام علی علیہ السلام سے امام العصر علیہ السلام تک سب اماموں کے نام گنائیں۔
فلاں کی جگہ القائم الحجۃ کہیں۔
فریضہ نماز سے فارغ ہو جائے تو یہ کہے

ترجمہ

میں راضی ہوں کہ الله میرا رب ہے محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم میرے نبی ہیں اسلام میرا دین ہے اور قرآن میری کتاب ہے اور فلاں فلاں میرے امام ہیں اے معبود فلاں تیرا ولی ہے بس اس کی حفاظت اس کے اگے سے اس کے پیچھے سے اس کے دائیں سے اس کے بائیں سے اس کے اوپر سے اور اس کے نیچے سے اس کی زندگی میں طول  دے اسے قرار دے جو تیرے حکم سے قائم ہو تیرے دین کا مددگار ہو اسے وہ دکھا جو اسے پسند ہے جس سے اس کی آنکھیں ٹھنڈی ہو اس کی ذات میں اولاد میں اس کے خاندان میں مال میں اس کے دوستوں اور دشمنوں میں دشمنوں کو اس سے وہی دکھا جس سے ڈرتے ہیں اور اسے دن میں وہی دکھا جو اسے پسند ہے جس سے اس کی انکھیں ٹھنڈی ہوں ہمارے اور مومنوں کے دلوں میں شفا دے۔

اور فرمایا کہ جب حضرت رسول الله صلی اللہ علیہ والہ وسلم نماز سے فارغ ہوتے تو کہا کرتے۔

نماز سے فارغ ہونے کے بعد کی دعا سنت
سنت دعا ,نماز کے بعد کی دعا

ترجمہ

اے معبود معاف کر دے جو گناہ میں نے پہلے کیے اور جو بعد میں کیے اور جو میں نے چھپ کر کیے اور جو بظاہر کیے اور میں نے اپنی جان پر جو ظلم کیا اور وہ بھی جسے تو مجھ سے زیادہ جانتا ہے اے معبود تو اگے برہانے والا  اور پیچھے کرنے والا ہے نہیں کوئی معبود مگر تو ہے تو ہی غیب کو جانتا اور ساری مخلوقات پر قدرت رکھتا ہے جب تک تو میرا زندہ رہنا بہتر سمجھے مجھ کو زندہ رکھ اور جب تو میری موت کو مناسب سمجھے مجھے موت دے دے اے معبود میں سوال کرتا ہوں کہ مجھ پر پوشیدہ اور ظاہرا تیرا خوف طاری رہے میں حق بات کہوں خوشی و ناخوشی میں اور میانہ روی رکھوں قربت و عمارت میں تجھ سے مانگتا ہوں ایسی نعمتیں جو ختم نہ ہوں اور انکھوں کی ٹھنڈک جو زائل نہ ہو تجھ سے سوال کرتا ہوں قضا پر راضی رہنے کا اور زندگی کے بعد اچھی طرح کی موت کا موت کے بعد خوشگوار زندگی تیرے جمال کا نظارہ کرنے کی لذت اور تیرے دیدار و ملاقات کا سوال کرتا ہوں جس میں نقصان و ضرر نہ ہو اور گمراہ کن فتنہ بھی نہ ہو اے معبود ہمیں ایمان کی زینت سے مزید فرما اور ہمیں ہدایت یافتہ رہنما بنا دے اے معبود ہمیں ہدایت پانے والوں میں شامل فرما اے معبود میں تجھ سے سوال کرتا ہوں راہ پانے کے ارادے امبر دین میں ثابت قدمی اور پختگی کا تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری نعمتوں کا شکر کا بہترین اسائش کا اور تیرے حق کی ادائی کا اور سوال کرتا ہوں یا رب کے حق کو قبول کرنے والا دل اور سچ بولنے والی زبان دے اور معافی مانگتا ہوں اپنے گناہوں کی جو تیرے علم میں ہے اور سوال کرتا ہوں اس بھلائی کا جو تیرے علم میں ہے تیری پناہ لیتا ہوں اس شر سے جو تیرے علم میں ہے کیونکہ تو جانتا ہے اور ہم نہیں جانتے اور تو ہی غیب کی باتیں جاننے والا ہے۔

پانچویں دعا

امام جعفر صادق علیہ السلام سے روایت ہے کہ جو شخص ہر فریضہ نماز کے بعد یہ کلمات پڑھے تو وہ خود اس کا گھر اس کا ماد اور اولاد محفوظ رہیں گے۔

نماز کے بعد کی دعا
فرض نماز کے بعد کی دعا

ترجمہ

میں اپنے آپ کو اپنے مال اپنی اولاد کو اور اپنے خاندان اپنے گھر اور اپنی ہر ایک چیز کو خدائے واحد ہو یکتا و بے نیاز کی پناہ میں دیتا ہوں جو نہ جنا گیا نہ اس نے جنا اور نہ کوئی اس کا ہم پلہ ہے میں اپنے آپ کو اپنے مال اور اولاد اور اپنی ہر چیز کو ربِّ صبح کی پناہ میں دیتا ہوں اس کی مخلوق کے شر سے میں اپنے آپ کو اپنے مال و اولاد اور اپنی ہر چیز کو لوگوں کے رب کی پناہ میں دیتا ہوں جو لوگوں کا بادشاہ ہے میں اپنے اپ کو اپنے مال و اولاد اور اپنی ہر چیز کو اللہ کی پناہ میں دیتا ہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ زندہ و پائندہ ہے نہ اسے اونگ اتی ہے نا نیند۔

حوالہ

مفاتیح الجنان

Leave a comment

Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock