Namaz e Ghufayla نماز غفیلہ

2 Rakat Namaz e Ghufayla jo Namaz e Maghrib aur Esha ky darmayan parhi jati hai is ko “Ghufayla” is liye kaha jata hai q ky bohot se log isko parhany se Gaflat krty hai hala ky is ki bari fazilat hai.

دو رکعت نماز غفیلہ جو نماز مغرب اور عشاء کے درمیان پڑ ہی جاتی ہے اس کو “غفیلہ ” اس لیے کہا جاتا ہے کہ عام لوگ اس کے پڑھنے میں غفلت کرتے ہیں حالانکہ اس کی بڑی فضیلت مروی ہے۔

Namaz e Ghufayla ka Tarika نماز غفیلہ کا طریقہ

یہ دو رکعت نماز ہے اس کی پہلی رکعت میں الحمد کے بعد یہ ایت پڑھیں۔

نماز غفیلہ, نماز غفیلہ کی پہلی رکعت,Namaz e Ghufayla

ترجمہ

اور زوالنون کا جب خشمناک ہو کر چلے گئے اور وہ سمجھے کہ ہم ان پر تنگی نہیں کریں گے پھر انہوں نے اندھیروں میں سے پکارا تیرے سوا کوئی اللہ نہیں ہے پاک ہے تیری ذات بے شک میں زیا کاروں میں سے ہوں ہم نے ان کی دعا قبول کی اور انہیں غم سے نجات دی اور ہم اسی طرح ایمان والوں کو نجات دیا کرتے ہیں۔

اور دوسری رکعت میں الحمد کے بعد یہ ایت پڑھے۔

نماز غفیلہ, نماز کی دوسری رکعت کی دعا

ترجمہ

اور اس (اللہ) کے پاس ہیں غیب کی کنجیاں جنہیں اس کے سوا اور کوئی نہیں جانتا اور وہ اسے بھی جانتا ہے جو خشکی میں ہے اور اسے بھی جانتا ہے جو تر میں ہے اور کوئی پتہ نہیں گرتا مگر وہ اسے جانتا ہے اور زمین کی تاریکیوں میں سے میں کوئی وانہ نہیں ہے اور نہ کوئی تر ہے اور نہ کوئی خشک ہے مگر یہ کہ وہ کتاب مبین میں موجود ہے۔

اس کے بعد دعائے قنوت کے لیے ہاتھ اٹھائے اور یہ دعا پڑھے۔

نماز غفیلہ, نماز غفیلہ میں قنوت کی دعا

ترجمہ

اے اللہ! میں تجھ سے غیب کی ان کنجیوں کے توسل سے دعا کرتا ہوں جس کو تیرے سوا اور کوئی نہیں جانتا حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور ان کی ال علیہ السلام پر درود و سلام نازل کر اور میرے ساتھ۔۔۔۔۔۔ یہ سلوک کر۔(کذا و کذا کی جگہ اپنی حاجات ذکر کرے)
اے اللہ! تو میری ولی نعمت ہے اور میری مراد کے بڑھ لانے پر قادر ہے اور میری حاجت کو جانتا بھی ہے میں تجھ سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور ان کی ال علیہ السلام کے حق کا واسطہ دے کر سوال کرتا ہوں کہ میری حاجت بر لا۔

(یہاں پھر اپنی حاجات بیان کرے جو پوری ہوں گی انشاءاللہ)

Leave a comment